ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش کے رائے بریلی کے این ٹی پی سی پلانٹ میں بھیانک حادثہ ، 16 افراد کی موت ، 100 سے زائد جھلسے

اترپردیش کے رائے بریلی کے این ٹی پی سی پلانٹ میں بھیانک حادثہ ، 16 افراد کی موت ، 100 سے زائد جھلسے

Wed, 01 Nov 2017 20:50:08    S.O. News Service

رائے بریلی یکم نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) اترپردیش میں رائے بریلی کے اونچاہار میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن این ٹی پی سی کے پلانٹ میں بوائیلر پائپ پھٹ جانے 16 افراد ہلاک اور سو سے زیادہ مزدور زخمی ہوگئے۔ حادثہ آج بدھ کی دوپہر کو نئے پلانٹ کئے گئے   ریاستی حکومت کے ذریعے چلائے جانے والے  این ٹی پی سی پلانٹ میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ بوائیلر کا پائپ پھٹتے ہی   بھیانک آگ لگ  گئی، جس سے اموات واقع ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی لوگ شدید طور پرجھلس گئے ہیں ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ جھلسنے والے مزدوروں کو 110 کلو میٹر لکھنو کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کے  ایس پی اور ڈی ایم موقع واردا ت پر پہنچ گئے۔

ادھر ماریشش دورے پر گئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے انہوں نے مرنے والے ورثاء کو دو دو لاکھ روپئے اور زخمیوں کو فی کس پچاس پچاس ہزار روپئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی نے چیف سکریٹری داخلہ کو امداد و راحت رسانی کے کاموں میں ہر ممکن مدد کی بھی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ڈی ایم سمیت سبھی سینئر افسران کو زخمیوں کے مکمل علاج کی ہدایت دی گئی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت پلانٹ میں تقریبا ڈیڑھ سو مزدور کام کررہے تھے ۔ جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا ، وہاں پر پانچ سو میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں رائے بریلی کے ڈی ایم سنجے کھتری کا کہنا ہے کہ این پی ٹی سی پلانٹ میں پریشر کی وجہ سے ایش پائپ پھٹنے سے یہ حادثہ رونما ہوا ۔


Share: